حصار21 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حصار۔ سرسا قومی شاہراہ پر آج ایک المناک کار حادثہ میں سوار ایک ہی خاندان کے چار ارکان سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔گاڑی کا ٹائر پھٹ جانے کے بعد وہ ایک ڈیوائڈر اور ایک بس سے ٹکرا گئی ۔اس کی اطلاع پولیس نے آج دی ۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کٹھ منڈی فتح آباد کے رہنے والے تھے اور اسی خاندان سے تعلق رکھنے ایک شخص اوم پرکاش (62) کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کرنے کے لیے حصار لے جا رہے تھے۔ اوم پرکاش کو فتح آباد کے ایک نجی ہسپتال سے حصار ریفری کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جب وہ راستہ میں تھے تو گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور ڈرائیور نے گاڑی سے اپنا کنٹرول کھو دیا بنابریں ایک ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور پھر مخالف سمت سے آنے والے ہریانہ روڈ ویج کی ایک بس سے جا ٹکرائی۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چار مہلوک ایک ہی خاندان کے رکن تھے جبکہ ایک اور پڑوسی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک شدگان میں اوم پرکاش کے علاوہ ان کا بیٹا پروین (32) اور رادھے شیام (28)، بھائی رگھ ویر (55) اور اس کا پڑوسی وکاس (19) شامل تھا۔